مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں بم دھماکوں میں 30افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ بغداد میں اتوار کو مصروف بازاروں، سڑکوں اور دکانوں کے باہر تقریباً 9 مختلف بم دھماکے ہوئے جن میں سے کچھ بم گاڑیوں میں نصب کیے گئے تھے اور کچھ سڑک کے کنارے لگائے گئے تھے، بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے اور 100 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
مہر نیوز/8 دسمبر /2013ء: عراق کے مختلف شہروں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1831115
آپ کا تبصرہ